کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے اہل خانہ سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار ساجد حسن نے کراچی میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کیا۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو اور کراچی ڈسٹرکٹ کے صدر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور اس وقت بلاول سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں ہے‘۔
Have joined PPP .. Pakistan needs a young leadership and no body better than Bilawal Bhutto zardari .. now pls go ahead abuse me as much as you like .. but the dye is cast ..
— Syed Sajid Hasan (@saiyidsajidshah) April 22, 2018
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ناقدین میرے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کریں گے اور ممکن ہے مجھے لغویات بھی بکی جائیں۔
پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد رکن سندھ اسمبلی اور کراچی ڈسٹرکٹ کے صدر سعید غنی اور سینیٹر شیری رحمان نے ساجد حسن کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
Welcome to the #PPPfamily @saiyidsajidshah. The journey for a progressive, peaceful, prosperous Pakistan may be strewn with obstacles,and we too r riddled with imperfections,but the path is lit with hope from @BBhuttoZardari.For reform, egalitarianism, transparency, inclusiveness https://t.co/BKdqrRdKoL
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 22, 2018
واضح رہے کہ ساجد حسن نے پاکستانی ڈرامے خلیج سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا بعد ازاں آپ نے حسین معین کے مشہور ڈرامے دھوپ کنارے میں مزاحیہ کردار بھی ادا کیا، اس کے علاوہ ساجد حسن نے ایک ڈرامہ بھی لکھا۔
Prominent showbiz celebrity/journalist Sajid Hasan @saiyidsajidshah alongwith his family has joined PPP. #WelcomeToPPP #JoinPPP@BBhuttoZardari pic.twitter.com/KgkrvSEbhl
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 22, 2018
پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اداکار نے 2004 میں فلم سلاخیں میں ڈبیو کیے بعد ازاں آپ نے پہلا پہلا پیار فلم میں بھی کام کیا، پاکستانی اداکار نے ہالی ووڈ اداکار انجلینا جولی کے ساتھ بھی ایک فلم میں کام کیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایوب کھوسہ اور قیصر نظامانی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد دونوں کو پی پی قیادت نے ملکی کلچر مضبو ط کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔