تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ملائشین پولیس نے فلسطینی پروفیسر کے قاتلوں کی تصاویر جاری کردیں

کوالالمپور: ملائشین پولیس نے فلسطینی پروفیسر فادی البطش کے دو مشتبہ قاتلوں کی تصاویر جاری کردی ہیں، شبہ ہے کہ اس قتل کے پیچھے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ الیکٹریکل انجینئر فادی البطش ملائشیا میں گزشتہ سات سال سے مقیم تھے اور مقامی یونی ورسٹی میں پڑھاتے تھے، وہ فلسطینی مسئلے پر مقامی اور غیر ملکی سطح پر کانفرسوں اور سیمینارز میں شرکت کے لیے سفر کرتے رہتے تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ قتل کے روز مقتول فلسطینی پروفیسر ترکی میں ایک کانفرنس کے سلسلے میں تیاریاں کر رہے تھے۔ گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فجر کی نماز کے وقت ان پر چودہ گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

فلسطینی پروفیسر کا قتل، اہل خانہ کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی پر الزام

پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ ٹی وی کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ مشتبہ قاتلوں نے جائے واردات پر بیس منٹ انتظار کیا۔ دونوں شکل و شباہت سے یورپی یا مشرق وسطیٰ کے باشندے لگتے ہیں جس سے ان پر موساد کے ایجنٹ ہونے کے شبہے کو تقویت ملی ہے۔ پولیس نے ان کے خاکے عینی شاہدین کی مدد سے بنائے ہیں۔

خیال رہے کہ حماس نے بھی پروفیسر کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے، وہ حماس کے رکن تھے، تاہم اسرائیل نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے نہ تردید۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -