تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

یو ٹیوب نے3 ماہ میں 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

نیویارک : انٹرنیٹ کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے تین ماہ میں  اسی لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں، یوٹیوب نے 47 لاکھ شکایت کے بعد  یہ ویڈیوز ہٹائیں۔

تفصیلات کے مطابق  معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنی انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی، جس میں کمپنی کا کہنا ہے کہ دوہزار سترہ میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران تیراسی لاکھ ویڈیوز ویب سائٹ سے ہٹائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق نوے لاکھ سے زائد ویڈیوز کیخلاف سینتالیس لاکھ شکایتیں موصول ہوئیں ، شکایت درج کرنے والے ممالک میں امریکہ، برازیل، سعودی عرب ، بھارت ، روس ، جرمنی ، میکسیکو، ترکی، انڈونیشیا اور سعودی عرب شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا بچوں کو جنسی ہراساں، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والی تقاریر کی ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر مبنی مواد پر زیادہ تر شکایات بھارت، امریکہ اور برازیل سے آئیں جبکہ ضابطۂ کار کی نگرانی کے نظام نے 67 لاکھ ویڈیوز کی نشاندہی کی، جسے بعد میں مختلف معائنہ کاروں کو بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کیا گیا۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ کہ اگر ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کی جائیں گی تو محفوظ فنگر پرنٹ کے ذریعے ان کا پتہ لگایا جاسکے گا۔

دوسری جانب یو ٹیوب نے مطلع کرنے کے طریقہِ کار کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کے لیے ایک اور سہولت بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا، جس کے ذریعے صارفین غیر مناسب مواد پر مبنی ویڈیوز کے حیثیت کا بھی پتہ لا سکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -