اشتہار

کویت اور فلپائن میں سفارتی بحران شدید: فلپائنی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کویت: خلیجی ریاست کویت نے فلپائنی سفیر کو ایک ہفتے کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی بحران مزید شدید ہوگیا ہے۔

کویت نے منیلا میں متعیّن کویتی سفیر کو بھی واپس طلب کر لیا ہے، قبل ازیں کویتی وزارت خارجہ نے فلپائنی سفیر کو طلب کرکے ان سے فلپائنی حکومت کے نامناسب رویے پر باقاعدہ احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ کویت میں فلپائنی شہریوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی اطلاعات پر فلپائنی صدر روڈریگو نے جنوری میں اپنے شہریوں کو کویت میں بھیجنے پر پابندی عاید کردی تھی۔

فلپائن کے سفارتی عملے نے گھروں میں کام کرنے والی ملازماؤں کو ناروا سلوک کی اطلاعات پر ریسکیو کے نام پر کویتی حکومت کو اطلاع دیے بغیر نکالنے کی کارروائیاں کی تھیں جس پر کویت نے سفارت خانے سے شدید احتجاج کیا تاہم عملے نے باضابطہ طور پر معذرت کرلی تھی۔

- Advertisement -

کویت: حکومت کی جانب سے جارحانہ بیانات پر فلپائنی سفیر دفتر خارجہ طلب

خیال رہے کہ کویت نے ملازماؤں کو نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف سفارتی عملے کے دو ارکان کو گرفتار بھی کیا تھا، فلپائن کے وزیر برائے امور خارجہ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہیں ہوگا اور دونوں ممالک تارکین وطن کے تحفظ کے ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔

کویت، بالکونی میں کپڑے لٹکانے اور سکھانے پر پابندی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں