اشتہار

الجزائر میں اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

الجزائر: لائبیریا سے تعلق رکھنے والے شہری کو الجزائر نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الجزائر کی ایک فوجداری عدالت میں، لبنان میں پیدا ہونے والے لائبیریا کے شہری علم الدین فیصل پر جاسوسی کا جرم ثابت ہوگیا تھا، جب کہ چھ مزید مجرموں کو اسی مقدمے میں دس سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

چھ مجرموں کا تعلق افریقی ممالک گنی اور مالی سے تھا جب کہ مرکزی ملزم کا تعلق لبنان سے بتایا گیا ہے، تمام مجرموں کو آٹھ آٹھ ہزار ڈالرز جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ الجزائر کے حکام نے گزشتہ سال جنوری میں اسرائیل کے لیے جاسوسی نیٹ ورک چلانے والے دس افراد کو گرفتار کرکے جاسوسی نیٹ توڑ دیا تھا جو جدید ترین ابلاغی اور بصری آلات کے ذریعے الجزائر کی سیکورٹی فورسز کی جاسوسی کررہا تھا۔

- Advertisement -

الجزائر کا فوجی طیارہ گرکر تباہ،200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں صوبہ غردایہ میں گرفتار افراد کا تعلق مختلف افریقی ممالک سے تھا جن میں لیبیا، مالی، ایتھوپیا، نائجیریا، کینیا اور لائبیریا شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں افریقی ممالک میں متعدد افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر قید کیا گیا ہے۔ 2016 کے اختتام پر تیونس میں ڈرونز بنانے والے ایک ایوی ایشن انجینئر کو غیر ملکیوں نے قتل کردیا تھا جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ موساد کی کارروائی ہے کیوں کہ مقتول کا تعلق حماس سے تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں