جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایم ایم اے کی سیاست اسلام کے لیے نہیں، اسلام آباد کے لیے ہے: پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایم ایم اےکی سیاست اسلام کیے لیے نہیں اسلام آباد کے لئے ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف نے ملک کو لوٹا، ہم نے صوبے میں تعلیم اور صحت کے نظام کو ٹھیک کیا.

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اے این پی کا دور ایزی لوڈ کا دور تھا، نوکریاں بکتی تھیں، کرپشن عروج پر تھی، ہمارے دور میں‌ چار ہزار ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے، پولیس میں سیاسی مداخلت بند کی گئی.

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج ملک قرضوں کے سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان جیسے ایمان دارلیڈر کے آنےسے ہی انصاف کا نظام آئے گا.

ن لیگ نے 60 سال میں صوابی کے لئے کچھ نہیں کیا: اسد قیصر

جلسے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے بھی خطاب کیا. انھوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے 5 سال میں اسلام کے لئے کچھ نہیں کر سکی، کے پی حکومت نے ناظرہ اور ترجمہ کو نصاب میں شامل کیا، پی ٹی آئی کی حکومت نےآئمہ کرام کا وظیفہ مقر ر کیا.

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان خود سرکاری مراعات لے رہے ہیں، ن لیگ نے 60 سال میں صوابی کے لئے کچھ نہیں کیا، ہمارے صوبے کا پانی لے کر پاور ہاؤس پنجاب میں بنا دیاگیا، اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کا استحصال کیا. ان سے خیر کی امید نہیں.


عمران خان کے سوا کوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا، پرویز خٹک


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں