لاہور: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 29 تاریخ کو ملک کی سیاست بدل جائے گی، پی ٹی آئی پاکستان کواپنے پیروں پرکھڑا کرے گی.
انھوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ کارکنان کوعمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑے گی.
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا کی ضرورت نہیں، کسی کے بھی پیسے نہیں چاہییں، بھیک مانگ کرقرضوں پر چلنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا.
انھوں نے کہا کہ عمران خان نےعوام کے حق کے لیے آواز اٹھا کر حکمرانوں کو رلا دیا، سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے عام آدمی کی مشکلات سے واقف نہیں.
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج بہترین تعلیم اورانصاف کی بات عمران خان کی بدولت ہی ہوتی ہے، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ امیراورغریب کے لئےعلیحدہ نظام ہو، کے پی میں تعلیم کے شعبے میں دن رات محنت کرکے بہتری لائی گئی، سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم شروع کی.
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج کے پی میں پنجاب سے زیادہ امن ہے، سندھ، پنجاب اوربلوچستان میں پولیس کو کے پی کی طرزپر آزاد کیا جائے، 24 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈسے مستفید ہو رہے ہیں.
ایم ایم اے کی سیاست اسلام کے لیے نہیں، اسلام آباد کے لیے ہے: پرویز خٹک
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں