اشتہار

انرجی ڈرنک کے لیبل پر لفظ ’انرجی‘ درج کرنے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنک پراڈکٹ پر لفظ ’انرجی‘ درج کرنے پر پابندی لگا دی۔ کمپنیوں کو لیبل پر ’ہائیلی کیفی نیٹڈ ڈرنک‘ تحریر کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنکس سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے ڈرنک پر لفظ ’انرجی‘ لکھنے پر پابندی لگا دی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لفظ انرجی سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر مغالطہ آمیز ہے لہٰذا اس لفظ کو لکھنے کی ممانعت کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

فوڈ اتھارٹی نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈرنک کے لیبل پر واضح طور پر ’ہائیلی کیفی نیٹڈ ڈرنک‘ تحریر کیا جائے۔

اتھارٹی کی جانب سے مزید ہدایات کی گئی ہیں کہ ڈرنک پر یہ بھی لکھا جائے کہ مشروب 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے نہیں ہے، کیفین سے الرجی والے مشروب کو استعمال نہ کریں۔

ہدایات کے مطابق ڈرنکس کے لیبل پر لفظ حلال لکھنا ضروری ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابند کیا ہے کہ تمم کمپنیاں انرجی ڈرنک کے لیبل پر درج ہدایات اردو اور انگریزی میں تحریر کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں