اشتہار

مسلمان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے خلاف ہنگری کی حکمران جماعت آئین میں ترمیم کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ہنگری: مسلمان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے خلاف ہنگری کی حکمراں جماعت دستور میں ترمیم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری کی حکمران سیاسی جماعت فیڈیس پارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ مسلمان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے خلاف دستور میں ترمیم کی جائے گی تاکہ یورپی یونین کے دباؤ کا موثر طور پر سامنا کیا جاسکے۔

یہ بات فیڈیس پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میت کوسیس نے کہی ہے۔ 2016 میں موجودہ وزیر اعظم وکٹور اوربان ایسی ہی ایک ترمیم پیش کرچکے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

- Advertisement -

اس مرتبہ کامیابی کا یقینی امکان ہے کیونکہ اوربان کی سیاسی جماعت رواں برس آٹھ اپریل کے پارلیمانی انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ہنگری: مسلمان پناہ گزینوں کے مخالف سیاست داں تیسری بار وزیراعظم منتخب

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مسلمان پناہ گزینوں کے سخت ترین مخالف ہنگری رہنما وکٹر اوربن سب سے زیادہ ووٹ لے کر تیسری مدت کے لیے ہنگری کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔

ہنگری کے رہنما وکٹر اوربن کا تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم منتخب ہونا مسلمان پناہ گزینوں کے مسائل میں اضافے کا سبب قرار دیا جارہا ہے، پارلیمان میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اوربن کو ملکی آئین میں ترامیم کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ ہنگری کے نو منتخب وزیر اعظم نے مسلمان ملکوں سے یورپ آنے ولے مہاجرین پر انتہائی سخت مؤقف اختیار کر رکھا ہے، انھوں نے مہاجرین کی تقسیم کے حوالے سے یورپی ڈیل کو بھی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں