پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کامران ٹیسوری کی سیاسی ٹریننگ میں خود کروں گا: فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری سیاست میں پختہ نہیں ہیں، انہیں میں خود ٹریننگ دوں گا، انہیں ابھی مزید سیاست سمجھنی ہوگی، کامران ٹیسوری کو معلوم ہے کہ میں سیاست میں 35 سال سے ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری نے باہر کھڑے رہ کر اپنی عزت کو چار چاند لگائے، انہوں نے فوراً جو محسوس کیا اس پر ردعمل دیا، انہیں خود اپنے رویے سے نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف جلسے کے لیے متحد نہیں ہوئے بلکہ آگے اور مقاصد ہیں، جلسہ اس سفر کے آغاز کا ایک بہانہ ہے، 5 فروری سے 5 مئی کے سفر کو ماضی کا حصہ بنا دیں گے، ہم سب نے مل کر محاذ آرائی کی صورت حال سے اجتناب کیا، ایم کیو ایم کے مزاج سے تشدد ختم کرنے کا دعویٰ کرتا ہوں۔

- Advertisement -

سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان آزمائش سے گزر رہی ہے، اختلافات کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کے ووٹر کا دباؤ رہا ہے، میں نے عوامی رائے کے احترام میں ضد یا انا جو نہیں تھی پس پردہ ڈال کر بہادر آباد گیا، ہمارا مشترکہ نہیں بلکہ ایک جلسہ ہوگا۔

افواہوں نے دم توڑ دیا، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے کہا تھا عامر خان اور آپ کے ساتھ ہی چلنا چاہتے ہیں، جس پر عامرخان نے مزاحیہ انداز میں کہا اب آپ میرے ساتھ کام کریں گے؟ جس پر میں نے جواب دیا صرف آپ کے ساتھ نہیں سب کے ساتھ کام کروں گا، عامر خان سے متعلق بیان جان کر نہیں دیا تھا ایسا کارکنوں سے سنا تھا۔

پیپلزپارٹی کے جلسے نے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کر دیا، بہادر آباد میں‌ اہم بیٹھک

ان کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اختر میرے مقصد کو سمجھیں کارکنان کو بھی جواب دینا ہوتا ہے، پیسے پچھلی ایڈمنسٹریٹر کے بل میں ادا کئے تو ہمیں عوام سے معافی مانگنا ہوگی، ہم جواب دہ ہیں، میئر کراچی اور ہمیں مل کر اس کا جواب دینا چاہیے، کچھ فیصلے میں سیاسی کارکن اور تجربے کی بنیاد پر اختیار کرتا ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں