جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ کا اداکارہ اسٹارمی ڈینئیل کو رقم دینے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اسٹارمی ڈینئیل کو خاموش کرانے کے لیے رقم دینے کا اعتراف کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اداکارہ اسٹارمی سے معاہدہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ الزامات مت لگاؤ، پیسے لو اور خاموش رہو، ٹرمپ نے اداکارہ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسٹارمی سے زبان بندی کا معاہدہ ایک عام بات ہے، رقم وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے دی گئی تھی، کو انتخابی فنڈز کا حصہ نہیں تھی۔

واضح رہے اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ ایسی کسی بھی ادائیگی کی تردید کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے وکیل نے اعتراف کیا تھا کہ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل اسٹارمی ڈینئیل کو مند بند رکھنے کی شرط پر رقم ادا کی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ سے تعلقات چھپانے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، امریکی اداکارہ

خیال رہے کہ امریکی اداکارہ اسٹارمی ڈینئیل کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات چھپانے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، دو ہزار چھ سے دو ہزار سات تک ٹرمپ سے تعلقات رہے ہیں۔

اسٹارمی کا کہنا تھا کہ دو ہزار گیارہ میں اجنبی شخص نے بیٹی کے سامنے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو تنہا چھوڑ دو ورنہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گی۔

ٹرمپ کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خواتین کی عزت کرتے ہیں، وہ اپنا دفاع کررہے ہیں کیونکہ یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، اسکینڈل ٹرمپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے سامنے لایا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں