جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی آکار نے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورارنہ امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے چیف آف دی جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی آکار نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، بعد ازاں جنرل ہولوسی آکار نے ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوردونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل ہولوسی آکار نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا اور پاک فضائیہ کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، ائیر چیف نے ترک فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں