سنگاپور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد خام تیل کی قیمت ساڑھے 3سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت ستر سینٹس اضافے کے ساتھ 27 ڈالر 40 سینٹس فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت پچھتر ڈالراکہتر سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔
نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت میں چوراسی سینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خام تیل کی قیمت ساڑھ ے3سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت ایک بار پھر سو ڈالر سے تجاوز کر جانے کا خدشہ ہے، قیمتوں میں اضافہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا باعث بنے گی۔
خیال رہے پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اسی لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی اثر پڑتا ہے، مالی سال سنہ 2017 میں پاکستان نے تقریبا7 ارب 70 ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی ہیں۔
ملک میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی پیداوار کا عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں سے گہرا تعلق ہے، تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے پاکستان میں تیل سے چلنے والے بجلی گھروں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔