اشتہار

سونم کپور رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ سوشل میڈیا ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر سے بھر گیا۔

سونم کپور کی بہن ریحا کپور نے اپنے سوشل میڈیا پر سونم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں سونم کپور ۔ آہوجا لکھا۔ سونم کی شادی بھارتی بزنس مین آنند آہوجا سے ہوئی ہے۔

A cool click of the couple #anandahuja #sonamkapoor #sonamkishaadi

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

- Advertisement -

شادی کی تقریب روایتی سکھ انداز سے منعقد کی گئی۔ اپنی شادی کےموقع پر سونم نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس اور روایتی شاہی انداز کے زیوارت زیب تن کیے۔

08.05.18 ❤️ #everydayphenomenal

A post shared by Anaita Adajania (@anaitashroffadajania) on

شادی میں امیتابھ بچن سمیت بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے شرکت کی۔

#amitabhbachchan #abhishekbachchan left #sonamkishaadi

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

خیال رہے کہ سونم کی شادی سری دیوی کی کی ناگہانی موت کی وجہ سے مؤخر کردی گئی تھی۔ سری دیوی انیل کپور کی بھابھی اور سونم کی چچی ہیں۔

سونم کی شادی کی تقریبات کا آغاز پرسوں سے ہوا تھا۔ اپنی مہندی پر سونم نے سنہری اور سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہنا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں