جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نوازشریف کے خلاف میڈیا رپورٹس پر تحقیقات کررہے ہیں، انتقامی کارروائی پر یقین نہیں‌ رکھتے: نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی پریقین نہیں رکھتا، میڈیا رپورٹس پر نوازشریف اوردیگر کے خلاف تحقیقات کررہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بھارت بھجوانے سے متعلق پریس ریلیز پر نیب کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس اور انکشافات کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم اور دیگر کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب نے اپنے اعلامیہ میں گزشتہ روز جاری کردہ پریس ریلیز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ورلڈبینک کی مائیگریشن اینڈریمیٹینس فیکٹ بک میں واضح تذکرہ ہے، رپورٹ میں 4.9 ارب ڈالرکا زرمبادلہ بھارت منتقلی کا ذکر ہے۔

نیب کے مطابق رپورٹ کی بنیاد پرمبینہ طورپرشکایت کی جانچ پڑتال کافیصلہ کیا گیا، منی لانڈرنگ کی تحقیقات نیب کےدائرہ اختیارمیں شامل ہے، نیب شکایات کی جانچ پڑتال مروجہ قانون کےمطابق کررہا ہے، انتقامی کارروائی کے تاثر کو رد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نیب کی جانب سے سابق نوازشریف اور دیگر کے خلاف 4.9 بلین ڈالر بھارت بھجوانے کی شکایات پر جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا تھا، جس پر شدید حکومتی ردعمل آیا۔

آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کے اربوں ڈالربھارت بھیجنے کے الزام پر نیب چیئرمین کو طلب کرنے اور اسپیشل کمیٹی بنا کر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا اور نیب کی پریس ریلیز کو قبل ازانتخابات دھاندلی قراردے دیا۔


نوازشریف پراربوں ڈالربھارت بھیجنےکاالزام، وزیراعظم کا نیب چیئرمین کو طلب کرنے اور اسپیشل کمیٹی بنانے کا مطالبہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں