تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ن لیگ پارلیمنٹ میں آکر نااہلی کا فیصلہ ختم کر دے گی: نواز شریف

ملتان: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے پر نااہل کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں‌ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ میں آج 66 ویں پیشی بھگت کر ملتان آیا ہوں.

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں، جنوبی پنجاب ان کا ہے، مگر آج جنوبی پنجاب میرے سامنے ہے، دل چاہتا ہے باقی زندگی یہیں گزار دوں، جنوبی پنجاب کے ٹھیکے دارو، آؤ دیکھ لو۔

انھوں نے کہا کہ 11 مئی 2013 کو آپ نے مجھے ووٹ دے کر وزیراعظم چنا تھا، آج پھر 11 مئی کو میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، جو وعدے کئے وہ پورے ہوئے یا نہیں، مگر چار سال بعد مجھے فارغ کردیا گیا، پارٹی صدارت اور زندگی بھر کے لئے نااہل کردیا گیا، ایسے عدالتی فیصلے صرف پاکستان میں ہوتے ہیں، عمران خان بھی یہ کہتا ہے کہ کمزور فیصلہ ہے.

[bs-quote quote=”ان کی بڑی خواہش ہے کہ نوازشریف کو سزا دی جائے جیل بھجوایا جائے، مگر میں جہاں بھی ہوں، آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وہیں سے آواز دوں گا” style=”style-2″ align=”center” author_name=”نواز شریف”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں میری بات مانتے ہوئے ن لیگ کو ووٹ دینا، پارلیمنٹ میں آکر نااہلی کے فیصلے کو ختم اور قانون کو تبدیل کردیں گے، الیکشن 2018 میں آپ اپنا کردار ادا کرنا، ہم ملکی ترقی کو اورآگے لے کر جائیں گے.

انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملتان تمھارے پشاورسے بہتر ثابت نہ ہوا، تو میں ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا، عمران خان سے تو پشاور کی میٹرو آج تک نہیں بن سکی، نیا پاکستان جسے دیکھنا ہے ملتان آکر دیکھے.

انھوں نے پیش گوئی کی 2018 کے الیکشن میں‌ ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا، میراحوصلہ آج بھی میرا جوان ہے ، دل چاہتا ہے کہ نوجوانوں کی خدمت کروں.

انھوں نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کا کیس تو دور کی بات ہے، کوئی الزام بھی ثابت نہیں، ان کی بڑی خواہش ہے کہ نوازشریف کو سزا دی جائے جیل بھجوایا جائے، مگر میں جہاں بھی ہوں گا، آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وہیں سے آواز دوں گا.

اس موقع پر انھوں نے جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کیا، جو جلسے میں شریک تھے۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے ووٹ کی عزت کی جنگ میں‌ نواز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا.

انھوں نے کہا کہ ملتان کئی بار آیا ہوں مگریہ انسانوں کا سمندر پہلے کبھی نہیں دیکھا، لگتا ہے کہ آج پورا ملتان ہی جلسہ گاہ بن گیا ہے.


نواز شریف کے خلاف نیب کا نیا نوٹس مذاق بن چکا ہے، مریم نواز


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -