تازہ ترین

سعودی افواج کی کارروائی، جازان پر داغا گیا میزائل تباہ کردیا

ریاض : سعودی عرب کے شہر جازان کی شہری آبادی کو یمن میں برسرپیکار حوثی جنگوؤں کی جانب سے میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش، سعودی افواج نے میزائل فضا میں ہی تباہ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند برسوں سے یمن میں قابض حوثی جنگجوؤں نے جمعے کے روز سعودی عرب کے شہر جازان کی عوام کو ایران کے فراہم کردہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل دن کو سعودی عرب کے جازان پر داغا گیا تھا۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن میں برسرپیکار حوثیوں کی جانب سے میزال داغے جانے کے بعد سعودی دفاعی افواج کے پیٹریاٹ میزائلوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کے میزائلوں کو ہدف تک پہنچے سے پہلے فضا میں تباہ کردیا گیا تھا۔

سعودی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کی تباہی کے بعد گرنے والے ملبے کے نتیجے میں کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگوؤں کی جانب سے گذشتہ اتوار سعودی شہر نجران پر دو میزائل فائر کیے گئے تھے جیسے دفاعی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں تباہ کردیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا 100 سے زائد میزائل سعودی شہروں پر داغ چکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -