جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب جیسی ترقی خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے تھی، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ پنجاب جیسی ترقی خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے تھی۔

مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس 31 مئی تک کام کرنے کا مینڈیٹ ہے، اگر کسی کو شکایت ہے تو نیب میں شکایت کی تحقیقات کا طریقہ کار موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال میں 11 ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ بجلی سسٹم میں آئی، خیال رہے کہ پورے ملک میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ن لیگ کی حکومت پر سخت تنقید ہورہی ہے۔

- Advertisement -

مریم اورنگ زیب نے عدلیہ اور نیب کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات کے تناظر میں کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے اداروں کو دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف احتساب عدالت میں 70 بار پیش ہو چکے ہیں، دوسری طرف عمران خان پانچ سال صرف الزام تراشی کے راستے پر چلے۔

سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے،مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ اصولوں کا تعین کرنا ہوگا جن پرسیاست نہیں ہونی چاہیے، جمہوریت، مذہب، تعلیم، اور صحت ایسے موضوعات ہیں جن پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگ زیب پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ ن لیگ اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں اور مقررہ وقت پرعام انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں