جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کو ادارہ تسلیم کرکے اس کی سمت درست کی جائے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ سوشل میڈیا ٹاک تھون سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کو ادارہ تسلیم کرلیا جائے اور اسکو مانیٹر کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کو انارکی کا ذریعہ نہیں بننے دینا چاہیے بلکہ اس کے درست استعمال کا شعور دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ باہمی احترام کے فروغ ، مہذبانہ اختلاف رائے، گالم گلوچ اور الزامات کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مقررین میں ایم این اے علی محمد خان، عابد اقبال کھاری، عثمان رضا ، عمیر رضا، سید طلعت حسین ، مجاہد منصوری ، فرخ ڈال ، احمد جواد بھاٹی ، ماریہ اقبال ترانہ ، ڈاکٹر شاہد صدیقی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر عابد اقبال کھاری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی تھی کہ باہمی احترام کے فروغ ، مہذبانہ اختلاف رائے، گالم گلوچ اور الزامات کے کلچر کے خاتمے اور اخلاقی کیلئے باہمی احترام کے فروغ ، مہذبانہ اختلاف رائے، گالم گلوچ اور الزامات کے کلچر کے خاتمے اور اخلاقی تربیت پر آگاہی سیمینار حکومتی سطح پر منعقد کروائے جاتے۔ مگر اب یہ ذمہ داری ہم نے از خود اپنے سرلے لی ہے۔

تقریب میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے معاشرے کو اسی طرح کے مثبت سوچ کے حامل افراد اور تنظیمات کی ضرورت ہے۔ ایسے پروگرامز منعقد کروانے سے منفی سوچ اور رویوں کی حوصلہ شکنی اور مثبت اور مفید رویوں کی راہیں کشادہ ہوتی ہیں۔ نظریات اور آرا کی ہم آہنگی سے اجتماعیت کو فروغ ملتا ہے اور قومی مفادات کے حصول کی راہیں ہموار ہوتی ہیں ۔

کانفرنس میں سپیکرز نے قومی تشخص کو ابھارنے ، اسلامی اقدار اور روایات کو فروغ دینے، سوشل میڈیا کے ذر یعے انتہا پسندانہ نظریات اور رویوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور باہمی احترام کے رویوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں