اشتہار

جوہری پروگرام ختم کریں، شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تمام مطالبات پورے کیے اور اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کیا تو اسپیشل سیکٹر کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ شمالی کوریا کو بجلی کی پیداوار بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کیا تو امریکی کمپنیوں کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری نیٹ ورک میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی شمالی کوریا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھی مدد کریں گے، اس سے قبل انہیں امریکا کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: شمالی کوریا نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے چند روز قبل کہا تھا کہ 23 اور 25 مئی کے درمیان جوہری تجربہ گاہ کو مکمل طور پر ختم کردیں گے۔

شمالی کوریا کے وزارت خارجہ کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں واقع جوہری تجربہ گاہ کی تمام سرنگوں کو دھماکے سے تباہ کردیا جائے گا اور تحقیقاتی تنصیبات وہاں متعین حفاظتی یونٹس کو ہٹا دیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ جزیرہ نما کوریا اور دنیا کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ہمسایہ ملکوں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ قریبی رابطوں اور مکالمے کو فروغ دے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں