اشتہار

امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ بیت المقدس: امریکا نے بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کا سرکاری طور پر افتتاح کردیا، سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افتتاح کی تقریب میں اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے کہا کہ آج ہم بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح کررہے ہیں، تقریب میں واشنگٹن سے آنے والے ایک امریکی وفد اور اسرائیلی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے موقع پر غزہ کے حالات انتہائی خراب ہوگئے، اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 58 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ 2700 سے زائد زخمی ہیں۔

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 74 بچے، 23 خواتین اور 8 صحافی شامل ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے کی سرحد پر مزید فوجی تعینات کردئیے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق یروشلم میں امریکی سفارتخانہ باقاعدہ طور پر آج کام شروع کردے گا۔

شہدا میں 12 سے 14 سال کے بچے بھی شامل ہیں جنہیں براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، مغربی کنارے اور بیت الحم میں بھی متعدد مقامات پر مظاہرین اور جھڑپیں ہوئیں، غزہ کی پٹی میں عارضی میڈیکل کیمپ اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں جبکہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے غزہ میں ہونے والے فلسطینی عوام کے قتل عام پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانی حقوق کی انتہائی شرمناک پامالی ہے‘۔

غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطینی عوام کے قتل عام پر کہا ہے کہ ’اسرائیلی دفاعی افواج نے ملک کو تباہ کرنے والے فلسطین کی عوام اور اسلامی گروہوں حماس سے اپنے دفاع میں فائرنگ کی ہے۔

بنیامن نیتن یاہو کا اپنی فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والی اپنی افواج کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہر ملک کی آرمی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرے‘۔

خیال رہے کہ فلسطین کی عوام گذشتہ سات جمعوں سے غاصب صیہونی ریاست کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے جس میں اب تک کئی ہزار فلسطینی شہری زخمی جبکہ 200 زائد شہید ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں