اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے، نہ نظریہ، تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے اور گندی زبان والی پارٹی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔
صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی جس پر نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے، نہ نظریہ۔ تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے اور گندی زبان والی پارٹی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔ ان میں ووٹ کو عزت دینے کی کوئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا جو پختونخواہ میں ان کی حکومت تھی، پختونخواہ کے عوام نے ان کی تبدیلی دیکھ لی۔ خیبر پختونخواہ میں کوئی کام نہیں ہوا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔