اشتہار

سعودی عرب: ٹریفک ڈپارٹمنٹ کا خواتین ڈرائیور کے لیے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے خواتین ڈرائیور سے متعلق اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کرنے کی خواہش مند خواتین کے پاس اگر سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں تو اس کا حل نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرنے کی وہ خوہش مند خواتین جن کے پاس دوسرے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے تو وہ اپنا لائسنس سعودی عرب کے لائسنس سے باآسانی تبدیل کراسکتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ٹریفک اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ڈرائیونگ کی خواہاں مقامی اور مقیم خواتین کو ٹریفک سے متعلق قواعد وضوابط کی پابندی کرنا ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں سخت چالان بھی ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب: خواتین کی رہنمائی کے لیے ٹریفک سائن بورڈز تیار


جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ لائسنس کی تبدیلی کے لیے باقاعدہ حکمت علمی تیار کی ہے جس کے تحت ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر فارم پُر کرنا ہوگا تاکہ اس عمل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور تمام خواتین ڈرائیور کو سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس دیا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے متعارف کرائی گئیں اصلاحات کے اثرات مملکت میں تیزی سے پھیلتے جارہے ہیں، گزشتہ دنوں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پانچ شہروں میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول بھی قائم کردیے گئے ہیں۔


سعودی عرب کے پانچ شہروں میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکولز قائم


علاوہ ازیں سعودی عرب میں خواتین ڈرائیور کے لیے سڑکوں پر خصوصی سائن بورڈز بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ خواتین کو ڈرائیونگ کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں