اشتہار

دبئی: مہر کا معاملہ، نکاح کے 15 منٹ بعد ہی طلاق

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں افسوسناک مگر انوکھا واقعہ اُس پیش آیا کہ جب دلہا نے نکاح کے 15 منٹ بعد ہی اپنی شریک حیات کو طلاق دے کر راہیں ہمیشہ کے لیے جدا کرلیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں ہونے والا واقعہ ملک کی تیز ترین طلاق قرار دیا جارہا ہے کہ دلہا نے محض 15 منٹ کے دوران ہی اپنی بیوی کو طلاق دے کر  اپنی زندگی علیحدہ گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

طلاق ایک ایسا عمل ہے جسے ناپسندیدہ اور خطرناک قرار دیا گیا ہے، دنیاوی اور شرعی حساب سے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ازراہ کرم کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے قبل ٹھنڈے دماغ سے سوچیں اور کسی سے مشورہ ضرور کرلیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دبئی: گاڑی میں آمد و رفت کا کرایہ مانگنے پر خاتون نے طلاق لے لی

عرب اخبار کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان معاہدہ طے ہوا تھا کہ ایک لاکھ درہم یعنی 30 لاکھ پاکستانی روپے کرنسی حق مہر کے عوض نکاح کی کارروائی کے فوری بعد رجسٹرار کے سامنے ہی ادا کی جائے گی۔

دلہن کے والد نے معاہدے کے تحت آدھی رقم یعنی 50 ہزار درہم نکاح سے قبل وصول کرلی تھی اور دونوں گھرانوں میں یہ طے پایا تھا کہ نکاح کے فوری بعد بقیہ رقم بھی ادا کردی جائے گی۔

نکاح کی کارروائی کے بعد جب رخصتی کا وقت آیا تو لڑکی کے والد نے دلہا سے معاہدے کے تحت رقم کا تقاضہ کیا جس پر لڑکے نے درہم اپنی گاڑی سے لانے کے لیے پانچ منٹ کی اجازت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

سسر نے شک کی بنیاد پر اپنے دوست کو دلہا کے ساتھ جانے کا کہا جس کو لڑکے نے اپنی توہین سمجھتے ہوئے فوری طور پر عدالت میں رجسٹرار کے سامنے ہی طلاق دینے کا اعلان کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں