تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اسیر حریت رہنما کی بیٹی نے امتحانات میں ٹاپ کرلیا

سرینگر: بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما شبیر شاہ کی صاحبزادی سما شبیر نے سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات میں بھارت سمیت پورے کشمیر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سما شبیر نے کہا کہ میرے والد میرے لیے رول ماڈل ہیں، میں اکثر ان سے ملنے تہاڑ جیل جاتی تو گھنٹوں انتظار کرایا جاتا میں اکثر جیل کے باہر بیٹھ کر پڑھائی کرتی رہتی تھی۔

سما شبیر نے سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات میں 97.8 اوسط سے 500 میں سے 489 نمبرز حاصل کئے ہیں۔
سما شبیر کا کہنا ہے کہ ان کے والد شبیر شاہ 50 سال کے ہیں اور انہوں نے کشمیری کی آزادی کی جدوجہد کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور 31 سال کا طویل عرصہ بھارت کی مختلف جیلوں میں گزارا ہے۔

بارہویں جماعت کے امتحانات میں پورے کشمیر میں ٹاپ کرنے والی سما شبیر کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ڈاکٹر ہیں اور وہ خود وکیل بن کر کشمیریوں اور دیگر مظلوموں کا مقدمہ لڑنا چاہتی ہیں۔

سما کو دکھ ہے کہ وہ اپنی کامیابی سے والد کو آگاہ نہیں کرسکیں کیونکہ ان کے والد بھارتی تلہار جیل میں گزشتہ ایک سال سے قید ہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ والد نے جیل میں اخبار پڑھا ہوگا تو ان کی کامیابی پر فخر محسوس کریں گے۔

جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سما شبیر کو امتحانات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سما کی کامیابی ان کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے اور سما شبیر ضلع کی نوجوان لڑکیوں کے مثال ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -