تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنےسےمعذرت کرلی

لاہور: سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے 3 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے ناصر سعید کھوسہ کا نام بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تجویز کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

بعدازاں گزشتہ روز پنجاب کے اپوزیشن لیڈراورتحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرعوام کی جانب سے مخالفت کی آوازیں آرہی ہیں۔

ہماری طرف سے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے: شہباز شریف

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لینے پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے اور ان کے نام کی سمری گورنر کو بھجوائی جاچکی ہے۔

خیال رہے کہ ناصر سعید کھوسہ اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان، پنجاب اور وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، دوران ملازمت انہوں نے صوبائی حکومت کے تمام محکموں میں خدمات انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ کے بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ایک اور بھائی طارق محمود کھوسہ پی ایس پی آفیسر ہیں اور بلوچستان میں تعینات ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -