تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دبئی: سیکیورٹی اداروں‌ کی کارروائی، 3کروڑ درہم سے زائد مالیت کی جعلی اشیاء برآمد

دبئی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دو مقامات سے 3 کروڑ 30 لاکھ درہم مالیت کی جعلی اشیاء ضبط کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گودام اور بنگلے پر چھاپہ مار کر 3 کروڑ 30 لاکھ درہم مالیت کی جعلی اشیاء ضبط کرلی ہیں۔

دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے انٹیلیجنس ایجنسیوں کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی تھی، کارروائی کے دوران 5 ایشیائی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو جعلی اشیاء کی فروخت میں ملوث تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کی جانب سے مذکورہ ملزمان پر گذشتہ کئی روز سے نظر رکھی جارہی تھی۔

دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ دئبی کے علاقے راس الخور میں واقع گودام میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ درہم کی اشیاء برآمد ہوئی تھیں۔ جس میں 98 ہزار درہم مالیت کی مشہور برانڈ کی جعلی گھڑیاں بھی شامل تھیں۔

دبئی پولیس کے ترجمان کرنل عمر بن حماد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹئ اداروں نے دوسری کارروائی دبئی کے علاقے حماریہ کے ایک بنگلے میں ذرائع کی اطلاعات پر کی گئی تھی، جہاں 1 کروڑ درہم مالیت کی نقلی ایشا اسٹور کی گئی تھیں۔

کرنل عمر بن حماد کا کہنا تھا کہ بنگلے میں مبینہ طور پر مشہور برانڈ کے جعلی موبائل فونز بھی تیار کیے جارہے تھے۔ پولیس نے جعلی اشیاء فروخت اور تیار کرنے کے جرم میں 5 ایشیائی افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا پے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -