اشتہار

سانپ کے کٹے ہوئے سر نے ٹیکساس کے شہری کو ڈس لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں سانپ کے کٹے ہوئے سر نے شہری کو ڈس لیا، شہری کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی کو 26 بار زہر کا توڑ کرنے والی دوا اس وقت دی گئی جب اُسے سانپ کے کٹے ہوئے سر نے کاٹ لیا۔

اس شخص کی اہلیہ جینیفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر گارڈن میں کام کررہے تھے کہ انہوں نے ایک چار فٹ لمبا سانپ دیکھا، انہوں نے فوراً اس کا سر کاٹ دیا۔

- Advertisement -

جنیفر کے مطابق سانپ کے کاٹنے کے بعد ان کے شوہر کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کو دورے پڑنے لگ گئے، انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں زہر مار دوا دی گئی۔

واقعے کے ایک ہفتے کے بعد جنیفر کے شوہر کی حالت میں بہتری آئی ہے، تاہم سانپ کے کاٹنے کے سبب ان کے گردے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایریزونا میں زہر کا اثر ختم کرنے کے ماہر ڈاکٹر لیزلے بوئیر نے سانپوں کو مارنے کی کوشش کرنے اور بالخصوص انہیں کاٹ کر مارنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک تو یہ جانوروں کے ساتھ انتہائی سفاکانہ سلوک ہے دوسرا اس کے بعد اس کے جسم کا ایک چھوٹا حصہ اُٹھانا پڑتا ہے جو کہ زہریلا ہوتا ہے جبکہ سانپ کے مرنے کے بعد بھی اس کے کاٹنے کی اضطرابی حرکت کافی گھنٹوں تک قائم رہتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں