اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

برطانیہ میں سائیکل سوار چور بھاری مالیت کا کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں اس وقت حیرت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے کہ جب سائیکل سوار چور بھاری مالیت کا کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں پیش آیا کہ جہاں ایک آسٹریلوی نجی ٹی وی کا عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا کہ اچانک متعدد سائیکل سوار چور آئے اور کیمرہ مین سے کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیمرے کی مالیت تقریباً 15 ہزار پاؤنڈ ہے، نجی ٹی وی کا عملہ مغربی لندن میں اپنے کام میں مصرف تھا کہ اچانک سائیکل سوار چور آئے اور اسلحہ دکھا کر پندہ ہزار پاؤنڈ کا کیمرہ لے رفو چکر ہوگئے۔

- Advertisement -

لندن میں دورانِ ڈکیتی مکان مالک قتل، ملزم گرفتار


آسٹریلوی خاتون رپورٹر ’مس اروائنگ‘ کا کہنا ہے کہ ہم مغربی لندن میں واقع ’گرین فیل‘ ٹاور میں لگی آگ کی رپورٹنگ اور فلما رہے تھے کہ اچانک چور آئے اور زور زبردستی کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب چور کیمرہ مین سے کیمرہ چھین رہا تھا تو میں نے مزاحمت کرنے کا سوچا لیکن جب اس کے پاس خودکار اسلحہ دیکھا تو پیچھے ہٹ گئی جس کے بعد وہ سب کے سب چور باآسانی بھاگ گئے۔


لارڈ نذیر کے گھر پر چوری ، قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات غائب


واضح رہے کہ ٹی وی کے ایک رکن کے موبائل سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو سے پولیس نے تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے چوروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ لندن میں بڑھتے ہوئے کرائم ریٹ سے آئے دن اس نوعیت کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہاہے جس کے باعث مقامی شہری بھی بہت پریشان ہیں جو اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہوجاتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں