جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ن لیگ کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ تھے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ شہباز شریف کے آخری بیان کی سچائی جاننا چاہتے ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار نگراں حکومت ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہیٹ ویو کے ساتھ ملک میں بجلی اورپانی کا بحران ہے۔ نگراں وزیر اعظم کو خط میں کہا ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کو بجلی اور پانی کے بحران کی اصل صورتحال بتائیں۔ مسلم لیگ ن کے چھوڑے گئے گردشی قرضوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ شہباز شریف کے آخری بیان کی سچائی جاننا چاہتے ہیں۔ شہباز نے کہا تھا اب لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار نگراں حکومت ہوگی۔ ’مشکلات کا سامنا کرتے عوام کا حق ہے کہ حقیقت جان لے‘۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ تھے۔ ’نگراں وزیر اعظم کو پوائنٹ آؤٹ کروں گا، قوم کو بتائیں پاور سیکٹر کی اس ابتر صورتحال کا ذمہ دار کون ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں