منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گردشی قرضوں کا حجم ایک ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گردشی قرضوں کی مکمل ادائیگیوں کے باوجود مسائلہ حل نہ ہوسکا،گردشی قرضوں کا حجم ایک ہزار ارب سے تجاوز کر گیا، صرف پی ایس او کے  واجبات کا حجم تین سو ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گردشی قرضوں کامعاملہ بحرانی صورت اختیار کرگیا، قرضے آٹھ سو ارب سے زائد ہوگئے، صرف پی ایس او کے واجبات کا حجم تین سو ارب روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔

پاور ڈویژن زرائع کے مطابق حکومت کو پاور سیکٹر کو مجموعی طور پر پانچ سو سات ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ پاور ہولڈنگ پراویٹ کمپنی میں چار سو ستانوئے ارب روپے کی واجبات پارک ہیں ۔

مختلف اداروں عدم ادائیگیوں کے باعث پی ایس او کے کیلئے مالی مسائل شدید ہوگئے، پی ایس او نے اداروں سے تین سو چودہ ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

پاور سیکٹر بدستور نادہندگان کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، پاور سیکٹر نے پی ایس او کو دو سو ستر ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ سرکاری جنکوز نے ایک سو چوون ارب ساٹھ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

پی آئی اے سولہ ارب چالیس کروڑ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ پرائس ڈفرینشل کی مد میں نو ارب ساٹھ کروڑ حاصل کرنے ہیں، پی ایس او نے بھی مخلتف اداروں کو ادائیگیاں کرنے ہیں، جن کا حجم اکاسی ارب ساٹھ روپے ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں