اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اورامریکہ کے درمیان اعتماد کوتباہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: جرمنی اور فرانس نے کینیڈا میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی حمایت سے پھرنے پر امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وزیرخارجہ ہیکو ماز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور امریکہ کے درمیان اعتماد کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کا انحصار غصے اور زبانی حملوں پرنہیں ہوتا۔

- Advertisement -

ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کا کینیڈا میں ہونے والے اجلاس کا اختتام ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے کے باعث خوشگوار نہیں ہوسکا۔

امریکی صدر گزشتہ روز شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے جی سیون اجلاس کے اختتام سے قبل ہی واپس چلے گئے تھے اور انہوں نے اپنے نمائندوں کو جی سیون اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی توثیق پردستخط نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کو بے ایمان اورکمزورقرار دے دیا

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی 7 اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کینیڈین وزیراعظم کو بے ایمان اور کمزور قرار دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے جی 7 کے اجلاس کے دوران بہت نرم مزاج اور نیک رویہ اختیار کیا تاکہ ہمارے جانے کے بعد نیوز کانفرنس کرسکیں جس میں انہوں نے امریکی ٹیرف کو تضحیک آمیز قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صافحیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کے اسٹیل اور ایلمونیم ی درآمدات پرامریکی ٹیرف کی وضاحت کے لیے قومی سلامتی کودرمیان میں لانا کینیڈا کے سابق فوجیوں جنہوں نے عالمی جنگ کے درمیان امریکہ کا ساتھ دیا تھا، ان کے لیے انتہائی تضحیک آمیز تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں