اشتہار

امریکی ٹی وی شو کی اینکر نے لائیو شو میں ٹرمپ کو ’ڈکٹیٹر‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی خاتون میزبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لائیو شو میں ڈکٹیٹر کہہ دیا، اینکر ہنٹسمین روس میں امریکی سفارتکار کی صاحبزادی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینکر ایبی ہنٹسمین نے شمالی کوریا کے رہنما اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پر تجزیہ کرتے ہوئے ٹرمپ کو ڈکٹیٹر کہا، ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں دو ڈکٹیٹر کی ملاقات میں کیا ہوتا ہے۔

پروگرام کے دوران خاتون اینکر کی بات کا نوٹس نہیں لیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی، روس میں امریکی سفارتکار کی صاحبزادی نے ٹویٹر پر معذرت بھی کرلی ہے۔

- Advertisement -

خاتون اینکر ایبی ہنٹسمین نے دوران شو بھی ٹرمپ کو ڈکٹیٹر کہنے پر معذرت کی اور کہا کہ میں کبھی بھی ایک مکمل انسان ہونے کا دعویٰ نہیں کروں گی، ہم سب سے زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسا ہوجاتا ہے اور میرے ساتھ کچھ زیادہ ہی اس طرح ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان دونوں سنگاپور میں موجود ہیں جہاں ان کی کل تاریخی ملاقات ہونے جارہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں