لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن پہنچ گئی ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ امی کی طبیعت ٹھیک نہیں، انہیں پھر اسپتال داخل کرادیا گیا ہے، شریف فیملی کے دیگر ارکان بھی ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں۔
Arrived in London only to hear that Ami is unwell & hospitalised again. Heading to the hospital. Prayers requested. Thank you.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2018
ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، حسن نواز اور مریم نواز کابیٹا جنید صفدر ودیگر بھی موجود ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، نواز شریف ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اہلیہ کی عیادت کریں گے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز فرید قریشی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔