لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد کو کم کرتے ہوئے معاوضہ بڑھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 35 کے بجائے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے اور تینوں (اے، بی، سی) کیٹگری کے معاوضے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی نے ٹیسٹ اسکواڈ سے آؤٹ محمدحفیظ کو اےسے بی کیٹگری میں شامل کرلیا جبکہ بابراعظم عمدہ کارکردگی کی بدولت اےکیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 10کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ سےفارغ کردیا جبکہ سرفراز احمد، شعیب ملک، حسن علی، محمد عامر، اظہر علی اور بابر اعظم کو فرسٹ کلاس کیٹگری میں شامل کردیا۔
علاوہ ازیں محمد حفیظ، اسد شفیق، عماد وسیم، فخر زمان، شاداب خان، حارث سہیل، یاسر شاہ کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا جبکہ وہاب ریاض، جنید خان، محمد عباس، رومان رئیس، امام الحق، محمد نواز اور عثمان شنوار کو سی کیٹگری میں جگہ دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈی کیٹگری میں آصف علی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف، آصف ذاکر، محمد اصغر، رضوان، شان مسعود، شاہین آفریدی، حسین طلعت، عثمان صلاح الدین اور راحت علی کو شامل کیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں