جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے نے روس، سعودی عرب نے مصر کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں‌ جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں آج ہونے والے گروپ اے کے میچز یوروگوائے اور سعودی عرب کے نام رہے.

تفصیلات کے بعد آج گروپ اے کے آخری میچز کھیلے گئے، جس میں یوروگوائے اور روس، جب کہ مصر اور سعودی عرب مدمقابل آئے.

روس بہ مقابلہ یوروگوائے

اپنے اولین میچ میں‌ سعودی عرب کو پانچ صفر سے ٹھکانے لگانے والی میزبان ٹیم روس کا پہلی بار بڑی ٹیم سے سامنا ہوا، تو اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے.

میچ میں‌ یوروگوائے کی ٹیم روس پر غالب رہی، سپراسٹار سواریز کی ٹیم نے روسی پوسٹ پر متعدد حملے کیے اور تین گول داغنے میں‌ کامیاب رہی.

یاد رہے کہ روس اور یوروگوائے اس مقابلے سے قبل ہی ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کر چکی تھیں، البتہ اس شان دار فتح کے بعد یوروگوائے پہلے پوزیشن پر آگئی ہے.

سعودی عرب بہ مقابلہ مصر

آج ہونے والے دوسرے مقابلے میں مصر اور سعودی عرب مدمقابل آئیں. یہ میچ دونوں‌ ٹیموں کے لیے اہم تھا، کیوں کہ دونوں‌ ہی نے تاحال فتح‌ کا ذائقہ نہیں‌ چکھا تھا.

دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا، البتہ میچ کے آخر میں فتح نے سعودی عرب کی قدم چومے، جو دو ایک سے یہ میچ جیتنے میں‌ کامیاب رہی.

مصر کو اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کی خدمات حاصل تھیں، جنھوں نے میچ کا اولین گول اسکور کیا۔ مصری گول کیپر نے پینالٹی بھی روکی، مگر جیت سعودی عرب کے حصے میں آئی۔

یاد رہے کہ مصر اور سعودی عرب پہلے ہی عالمی مقابلے سے باہر ہوچکی ہیں.


مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں