اشتہار

سعودی عرب: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے سوا لاکھ خواتین نے درخواستیں جمع کروادیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروادیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے 6 تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دے دی ہیں۔

شہزادہ الولید بن طلال نے کہا کہ سعودی عرب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے کر 21 ویں صدی میں داخل ہوگیا ہے، اس سے مملکت کی معاشی ترقی میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: خواتین کی ڈرائیونگ سے سعودی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، بلومبرگ

واضح رہے کہ بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کو اتنی ہی رقوم حاصل ہوسکتی ہیں جتنی اس کو سعودی آرامکو کے حصص کے فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے خبر دار کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ خواتین کی تصویر بنانے پر دو سے پانچ برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، علاوہ ازیں حکومت نے غیر ملکی خواتین کی مخصوص تعداد کو گاڑی چلانے کی اجازت دی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں