اشتہار

متحدہ عرب امارات کی صومالیہ کے لیے 824 ٹن غذائی امداد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن کی جانب سے صومالیہ میں امدادی خوراک کی تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کے خود مختار علاقے جوبالینڈ سمیت دیگر علاقوں میں 6000 صومالی خاندانوں میں 824 ٹن بنیادی غذائی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔

غذائی اشیاء کی تقسیم متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید، ابوظہبی کے ولی عہد، مسلح افواج کے نائب کمانڈر الشیخ محمد بن زاید النہیان اور خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن کے سربراہ الشیخ منصور بن زاید النہیان کی ہدایت پر کی گئی۔

- Advertisement -

مذکورہ فاؤنڈیشن کے مطابق یہ غذائی امداد متحدہ عرب امارات کی قیادت کے صومالی عوام کی معاونت اور قحط سالی کے نتیجے میں درپیش پریشانی کم کرنے کے حوالے سے خواہش مند ہونے کا ثبوت ہے۔

فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بعض ضرورت مندوں کی بیماری اور صحت کی ناسازی کے پیش نظر غذائی امداد کی باسکٹیں ان کے گھروں تک پہنچائیں، اس حوالے سے صومالیہ کے لوگوں نے یو اے ای کے انسان دوست موقف کو سراہا۔

واضح رہے کہ ہلال احمر متحدہ عرب امارات کی جانب سے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے حکم پر یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں راشن کے 1 ہزار پیکٹس تقسیم کیے گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں