جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسحاق ڈارکی سینیٹ کی رکنیت معطل، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کرکے حکم نامہ جاری کردیا، یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عدالتوں میں خود کو بیمار ظاہر کرنے والے سابق وفاقی وزیرخزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار اب سینیٹر نہیں رہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی سینیٹ کی رکنیت کو معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان کی رکنیت معطل کی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں بار بار بلانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا جس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد خان سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بیمار اسحاق ڈار کی لندن میں پھرتیاں، ویڈیو سامنے آگئی

علاوہ ازیں عدالت سے مبینہ طور پر  بیماری کا بہانہ کرکے راہ فرار اختیار کرنے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں نواز شریف کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے بذات خود  اسپتال تشریف لائے تھے، اس موقع پر وہ میڈیا کو دیکھ کر چھپنے کا ناکام کوشش بھی کرتے رہے تاہم وہ کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ پائے۔

مزید پڑھیں: نیب کا اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں