اشتہار

نیب کا سیاست دانوں کو الیکشن تک گرفتار نہ کرنے کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن میں شریک سیاست دانوں کو25 جولائی تک گرفتارنہیں کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔

نیب ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اس اجلاس خواجہ آصف، راناافضل، رانامشہود، رائے منصب کے مقدمات مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

- Advertisement -

نیب کا موقف ہے کہ مبینہ الزامات کی شکایات پرانویسٹی گیشن اور جانچ پڑتال ہورہی ہے، متعلقہ افراد سے بھی قانون کےمطابق مؤقف معلوم کیا جائے گا، انصاف کےتمام تقاضے پورے کیے جائیں گے.

اجلاس میں‌ سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ احدچیمہ کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی. ساتھ ہی سی ای او بسم اللہ انجینئرنگ شاہد شفیق اور میسرز لاہورکاسا ڈویلپرزکے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف ریفرنس کی بھی منظوری دی گئی.

اجلاس میں‌ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران اہل کار و دیگرکے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے، جن پر مبینہ طو پر بدعنوانی اور اختیارات کےناجائزاستعمال کاالزام ہے۔


نیب آئینی ادارہ ہے، احتساب کا نظام قائم کرنا اس کی ذمہ داری ہے: شہبازشریف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں