اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات، دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

ہیلسینکی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ خراب تعلقات کے لیے ہم سب ذمہ دار ہیں، پیوٹن ایک اچھے حریف ہیں، یہ ان کے لیے ستائشی جملہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ گیس کی فیلڈ میں مقابلہ کریں گے، مستقبل میں بھی دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، باہمی مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے، اختلافات ختم کرنے کے لیے بھی سفارتکاری کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے کہا کہ روس اور امریکا کے تعلقات اب تبدیل ہوچکے ہیں، بطور صدر امریکا اور امریکی عوام کا مفاد ترجیح ہے، روس کے ساتھ تعمیری مذاکرات نے امن کی نئی راہیں کھولی ہیں۔

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا الزام احمقانہ ہے، پیوٹن

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے کبھی امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی، امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا الزام احمقانہ ہے، صدر ٹرمپ کی شمولیت سے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جبکہ ایران جوہری معاہدے سے امریکا کے دستبردار ہونے پر تحفظات ہیں، روس امریکا تعلقات پیچیدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر سے ملاقات سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس، چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ممالک ہمارے دشمن ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سب برے بھی ہیں بلکہ اس سے مراد ہے کہ وہ ہمارا حریف ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں