تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

آئرلینڈ کے طیارے کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ، 30 مسافر زخمی

برلن: آئرلینڈ کی ایئرلائن ریان ایئر کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 30 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث 30 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئرلینڈ سے کروشیا جانے والی فلائٹ 7312 میں دوران پرواز ہوا کا دباؤ بڑھ گیا جس کے سبب 36 ہزار فٹ کی بلندی پر اُڑنے والا طیارہ تیزی سے زمین کی جانب آنے لگا۔

پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی جرمنی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جنہیں لینڈنگ کے فوری بعد طبی امداد دی گئی، مسافر واقعے میں بے حد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم جان بچ جانے پر شکر ادا کیا۔

طیارے میں 189 مسافر سوار تھے، ہنگامی لینڈنگ کے دوران بورڈ میں رکھے آکسیجن ماسک بھی نیچے گر گئے، جرمن پولیس کے مطابق اکثر مسافروں نے سردرد اور کان متاثر ہونے کی شکایت کی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 30 مسافروں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور ریان ایئر کی دوسری پرواز کے ذریعے مسافروں کو کروشیا کی جانب روانہ کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -