جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

قوم سے ملک میں پیسہ لانے کو کہہ کر اپنا پیسہ باہر بھجوایا جاتا ہے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کی جائیداد ملک سے باہر ہے، قوم سے کہتے ہیں اپنا پیسہ پاکستان لاؤ اور اپنا پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں تاجروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر کہاں پہنچ گئی ہے آپ سب جانتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سنتے آئے ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم ہے، نتیجہ آپ کے سامنے ہے، آج ڈالر تقریباً 128 روپے کا ہو گیا ہے۔ روپے کی قدر جتنی گرتی جائے گی اتنے قرضے بڑھتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے تاجر برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہو، تاجر برادری معاشی صورتحال کو بہترین انداز میں سمجھتی ہے۔ جن لیڈروں کا سب کچھ باہر ہو وہ پاکستان پر کوئی توجہ نہیں دے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیسے کی قیمت 10 سالوں میں آدھی رہ گئی ہے، جس لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں ہے وہ ملک کا درد نہیں رکھ سکتا۔ زرداری اور نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کے باوجود ملک پیچھے ہے تو گورننس خراب ہے، ملک میں ہر ادارہ تباہ کیا گیا جس سے معیشت تباہ ہوئی۔ قوم سے کہتے ہیں اپنا پیسہ پاکستان لاؤ اور اپنا پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جو بھی پالیسی بنائیں گے تاجروں کی مشاورت سے بنائیں گے، سیلز ٹیکس کو نیچے لے کر آئیں گے، ٹیکس کم کریں گے تو زیادہ لوگ ٹیکس دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں