اشتہار

ڈیٹا سسٹم میں خرابی، بیلجیم کے تمام ایئرپورٹس پر طیاروں کی آمدورفت بند

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: ڈیٹا سسٹم میں خرابی کے باعث بیلجیم کے ایئرٹریفک کنٹرول سینٹر نے ملک کے تمام ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بند کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیم کے ایئرٹریفک کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی ڈیٹا سسٹم میں خرابی کے باعث کی گئی ہے کیونکہ اس وقت کسی بھی ایئرپورٹ پر فلائٹ ڈیٹا لوڈ نہیں ہورہا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر کے افسر نے کہا ہے کہ ڈیٹا سسٹم میں خرابی دور کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم یہ بھی یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ خرابی پیدا ہونے سے پہلے فلائٹس سے متعلق دستیاب تمام ڈیٹا درست تھا۔

- Advertisement -

ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر کی جانب سے ڈیٹا سسٹم میں خرابی دور کرنے اور فلائٹ آپریشن بحال کرنے سے متعلق کوئی وقت نہیں دیا گیا ہے البتہ کہا جارہا ہے کہ خرابی دور ہوتے ہی فلائٹ آپریشن بحال کردیا جائے گا تاکہ مسافروں کو پریشانی سے نجات دلائی جاسکے۔

بیلجیم ایئرپورٹس پر اترنے والی پروازوں کو گیت وک اور اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتارا جارہا ہے۔

ڈیٹا سسٹم کی خرابی کے سبب درجنوں فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں جس سے ہزاروں مسافروں متاثر ہوئے ہیں جبکہ مسافروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شکایات درج کرائی جارہی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں