اشتہار

لندن:‌ طالبان کے لیے بم بنانے والے شخص کو 40 برس قید

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی عدالت نے طالبان کے لیے بم بنانے اور سہولت کاری کرنے والے شخص خالد علی کو 40 سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی لندن سے تعلق رکھنے والے شخص کو برطانوی پولیس نے اپریل 2017 کو پارلیمنٹ کے قریب سے گرفتار کیا تھا جس کے پاس سے 3 چاقو برآمد ہوئے تھے۔

خالد علی کو پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر عوام پر چھریوں سے وار کرنے کے الزام میں بہت ہی ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا تھا مگر تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عالمی دہشت گرد تنظیم سے مسلسل رابطے میں ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ پر حملہ: 5 افراد ہلاک ‘40 زخمی

عدالت میں ہونے والی سماعت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خالد علی نے انگلینڈ میں پولیس، سیاستدانوں اور فوج پر حملے کیے اور اُس نے طالبان کے لیے بم بھی بنایا۔

افغانستان سے لندن آنے والے شخص کو منگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُس نے جج کے سامنے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد اُسے برطانوی قوانین کے مطابق 40 برس قید کی سزا سنائی گئی۔

جمعے کے روز عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں جج نیکولس کا کہنا تھا کہ خالد علی نے خود اعتراف کیا کہ جب وہ 2012 میں 25 برس کا تھا تو وہ طالبان کے ساتھ کام کرتا تھا جس کے دوران اُس نے برطانوی فوجیوں کو بھی قتل کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں