اشتہار

بھارتی نوجوان ریاست کو حق دلوانے کے لیے کھمبے پر چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ریاست آندرا پردیش کو خصوصی حیثیت دلوانے کے لیے بھارتی نوجوان ’آندرا پردیش کو خصوصی حیثیت دینے کی ضرورت ہے‘ کا بینر لے کر بلند و بالا کھمبے پر چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں حقوق کی لڑائی لڑنے والے ایک نوجوان نے جمعے کے روز بھارتی دارالحکومت دہلی کے ٹاؤن میٹرو بھوان میں لگے ایک کھمبے پر چڑھ کر ریاست آندرا پرردیش کو خصوصی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھوان میں لگے کئی فٹ بلند کھمبے پر چڑھنے والے بھارتی شہری نے ہاتھوں میں ایک بینر اٹھا رکھا تھا، جس پر ’آندرا پردیش کو خصوصی حیثیت دینے کی ضرورت ہے‘ کے الفاظ درج تھے۔

- Advertisement -

دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر مدھر ورما کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص ڈیڑھ گھنٹے تک آندرا پردیش کی حمایت میں بینر تھامے بلند و بالا کھمبے پر بیھٹا رہا جسے بڑی مشکل سے نیچے اتارا گیا ہے۔

دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا۔

بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ملک میں آندرا پردیش کو خصوصی حیثیت دینے جانے پر سیاسی جنگ جاری ہے جس کی سربراہی ’تیلگو دیسم پارٹی‘ کررہی ہے۔

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق تیلگو دیسم پارٹی نے گزشتہ ہفتے لوک سبھا (بھارتی پارلیمنٹ) میں موجودہ حکومت کے خلاف آندرا پردیش کے معاملے پر تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی، تاہم ٹی ڈی پی کی مذکورہ تحریک شکست سے دوچار ہوئی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں