اشتہار

فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی میں قابض صیہونی فورسز کی فائرنگ سے گذشتہ روز زخمی ہونے والا چودہ سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا، اس دوران صیہونی فورسز نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کردی، جس کے باعث دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک چودہ سالہ فلسطینی نوجوان بھی تھا جس کی شہادت آج واقع ہوئی ہے، جس کے بعد کل سے اب تک شہادتوں کی تعداد تین ہوچکی ہے۔


مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز اور نمازیوں میں جھڑپیں، 15 افراد زخمی


خیال رہے کہ گزشتہ روز تقریبا سات ہزار فلسطینیوں نے اسرائیل مخالف مظاہروں میں شرکت کی تھی اور اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم دو سو افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مارچ سے اسرائیل مخالف مظاہروں میں اب تک ایک سو ساٹھ فلسطینی مارے جا چکے ہیں، علاوہ ازیں ایسی جھڑپوں میں ایک ہفتہ پہلے چار برس بعد کوئی پہلا اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل قابض اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اسرائیل فورسز اور نمازیوں میں جھڑپوں کے دوران 15 افراد زخمی ہوئے تھے، نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ، پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں