جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بچوں کوتعلیم سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں، ملوث افرادکیخلاف قانون کےتحت سخت کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چلاس واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں۔

جسٹس (ر) ناصر الملک نے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات میں پیش رفت سے وزیراعظم ہاؤس کو مسلسل آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چلاس اور دیامر میں اسکولوں کوجلانے کےواقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری گلگت بلتستان سے اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ چلاس داریل وتانگیر میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، علاقے  کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں اب تک 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گذشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے علاقے چلاس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم تعلیم دشمن شر پسندوں نے 12 اسکولوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی تھی۔

دہشت گردوں نے لڑکیوں کے دو پرائمری اسکول بھی بارود سے اڑائے دیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں