اشتہار

ہم حکومت میں نہیں بلکہ جہاد کرنے آئے ہیں،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت میں نہیں بلکہ جہاد کرنے آئے ہیں، ہمیں اپنے اخراجات کم کرنا ہوں گے، نیا پاکستان بنانا ہے، سب لوگوں کا احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پر لوگوں کو تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آنا چاہئے، ماضی میں اقتدارمیں آنے والوں نے اپنی ذات کے لئے بہت کچھ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کودرپیش چیلنجزکا سامنا کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہے،بہت سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان کومعاشی طور پر درپیش مسائل کے حل کے لئے بہت کام کرنا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم حکومت میں نہیں بلکہ جہاد کرنے آئے ہیں، ہمیں اپنے اخراجات کم کرناہوں گے، کمیٹی بنا کر وزیراعظم ، صدر، وزیروں کے خرچے کم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو حالات اب ہیں، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھے، انسان کوشش کرے تو سب کچھ ہوسکتا ہے، غربت زیادہ ہے،50 فیصد پاکستانی دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، اقتدار ذات کیلئے نہیں ،لوگوں کی خدمت کرنی ہے، 5 سال میں ملک کو تبدیل کرنا ہے، قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی میں مزید کام کرنا ہے، بلدیات میں مزید اصلاحات کرنی ہے، پولیس اورتعلیم کے محکمے میں مزید کام کرنا ہے، کے پی پارلیمنٹیرین کو مثال بننا ہے ،لوگوں کو مایوس نہیں کرنا۔

انھوں نے مزید کہا نیا پاکستان بنانا ہے،سب لوگوں کا احتساب ہوگا ، میرٹ پر وزیراعلیٰ اور وزیروں کا انتخاب میری ذمہ داری ہے، سب وزیروں کو ٹارگٹ دیں گے، وزیروں کو 9 بجے دفتر پہنچنا ہوگا۔


مزید پڑھیں  : نہ پروٹوکول لوں گا نہ ہی شاہ خرچیاں کی جائیں گی، عمران خان 


یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کےاجلاس سے خطاب مین چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بائیس سال اس دوسرے مرحلے کا انتظار کیا، آج عوام نے دو جماعتی نظام کوشکست دی، جدوجہد سے بھرپور زندگی اتار چڑھاؤ سے عبارت ہوتی ہے ہماری یہ جدوجہد پاکستان کا مستقبل بدل دے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام ہم سے روایتی طرزسیاست وحکومت کی امید نہیں رکھتے ،عمران خان روایتی طرز حکومت اپنایا تو عوام ہمیں غضب کا نشان بنائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بائیس سال کی جدوجہد کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوا، اپنی ذات کو مثال بناؤں گا، نہ پروٹوکول لوں گا نہ ہی شاہ خرچیاں کی جائیں گی۔

سربراہ تحریک انصاف نے ہر ہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں