تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی فورسز نے نجران میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

ریاض: سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بلیسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گراتے ہوئے ملک کو تباہی سے بچالیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجکر چالیس منٹ پر یمن سے نجران میں داغا گیا، بیلسٹک میزائل مار گرایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 جولائی کو جازان اور 18 جون کو نجران کی طرف داغے گئے میزائل مار گرائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی فورسز نے نجران پر داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائل سے حملے کررہے ہیں جبکہ ان حملوں کو سعودی فورسز کی فوری کارروائی کے نتیجے میں ناکام بنادیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -